شنیرا نے شادی کی 11 ویں سالگرہ پر وسیم اکرم کی خوفناک تصویر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈیا ٹوڈے

شنیرا اکرم نے شادی کی 11 ویں سالگرہ پر وسیم اکرم کی ایسی تصویر شئیر کی جس کو دیکھ کر مداح ہکا بکا رہ گئے ۔

گزشتہ روز وسیم اکرم اور شنیرا نے اپنی شادی کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے محبت کا اظہار کیا۔ انھوں نے وسیم اکرم کی ایک مزاحیہ تصویر شیئر کی جس میں سابق فاسٹ بولر کو گنجا اور بوڑھا دکھایا گیا۔

 

 

شنیرا اکرم نے کیشن میں لکھا کہ ’’سالگرہ مبارک ہو میرے بچے! آپ نے جو کچھ مجھے دیا اس کے لیے آپ کا شکریہ، آپ میری دنیا ہیں اور آپ کے ساتھ 11 سال اتنے ہی اچھے ہیں جس دن میں پہلی بار آپ سے ملی تھی، آپ زرا بھی نہیں بدلے‘‘۔

بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں شنیرا نے وسیم کی ایک اور تازہ ترین تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ تازہ تصویر ہے، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں۔ ہمارے 11 سال مبارک!“

 

 

وسیم اکرم نے بھی شادی کی 11 ویں سالگرہ پر دل کو چھو لینے والے پیغام کے ساتھ اہلیہ شنیرا کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔

وسیم اکرم نے اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی وجہ سے میری زندگی ایک بہتر انسان کی طرح بن گئی۔ میں آپ کا اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ آپ میری زندگی میں میری بیوی، ساتھی اور بہترین دوست کے طور پر موجود ہیں۔

وسیم اکرم نے شنیرا سے 2015 میں شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے سال 2009 میں وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

Related Posts