کارساز حادثہ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نشے میں نہیں تھی، ایس ایچ او

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کارساز حادثہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے کارساز میں خاتون ڈرائیور کی گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے، ایس ایچ او بہادر آباد کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نشے میں نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے کارساز حادثے کا مقدمہ خاتون ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے حادثے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے رائے دی ہے کہ خاتون ڈرائیور نے آئس کا نشہ کررکھا تھا، تاہم ایس ایچ او کے بیان نے تبصرے جھٹلا دئیے۔

ایس ایچ او بہادر آباد نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون نشے میں نہیں تھی۔ گزشتہ روز شام کے وقت پیش آنے والے حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ 5دیگر افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عمران عارف اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔

آمنہ کے بھائی اسامہ کا کہنا ہے کہ آمنہ 3 بہن بھائیوں میں سے سب سے بڑی تھی جو حادثے کے وقت نجی کمپنی سے گھر کی جانب آرہی تھی۔ میرے والد گلی محلے میں پاپڑ فروخت کرتے تھے، اسکیم 33 سے اپنی بیٹی کو لینے آفس پہنچے تھے۔ آفس سے بائیک پر بیٹی کو لے کر نکلے کہ حادثہ پیش آگیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون ڈرائیور نتاشا نشے میں نہیں تھی۔ حادثے میں خاتون کے سر پر بھی چوٹ آئی تھی۔ پولیس نے خاتون نتاشا کو طبی معائنے کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں سی ٹی اسکین ہوا۔ ایس ایچ او بہادر آباد کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts