عمران خان کی سہولتکاری، اڈیالہ جیل کے مزید 6ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی سہولتکاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملازمین میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ خواتین اسٹاف جیل میں سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مابین پیغام رسائی کررہا تھا جبکہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں نگرانی کیلئے افرادی قوت بڑھا دی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مھمد اکرم کو بھی تحویل میں لے لیا تھا۔

سکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی، جبکہ حال ہی میں سامنے آنے والے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی کارروائیوں پر پی ٹی آئی قیادت کو تشویش ہے۔

Related Posts