پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 3جوان شہید، نمازِ جنازہ ادا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باجوڑ: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے جن کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن کے دوران 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔ 18اور 19اگست کی درمیانی شب خوارج کا گروپ پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کررہا تھا۔

 فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران مادرِ وطن کے تین بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جن میں خیبر کے رہائشی 36سالہ نائیک عنایت خان، 35 ضلع مانسہرہ کے 35سالہ لانس نائیک عمر حیات اور پشاور کے 25 سالہ سپاہی وقار خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان حکومت سے اپنی سرحد پر مؤثر انتظامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں گے اور افغان سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال ہونے سے روکیں گے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے تینوں جوانوں کی نمازِ جنازہ باجوڑ میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ، پاک فوج کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Related Posts