بھارت میں ریپ اور تشدد کا شکار خاتون ڈاکٹر نے مرنے سے قبل ڈائری میں کیا لکھا تھا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ٹوڈے

بھارت میں ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ اسپتال کے احاطے میں پیش آنے والے انسانیت سوز  واقعے کے بعد ملک گیر احتجاج کا سلسلہ  جاری ہے، ایسے میں مقتولہ ڈاکٹر کی ڈائری کا آخری ورق سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ ڈاکٹر کے والد نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی نے آخری بار نائٹ شفٹ پر جانے سے قبل اپنی ڈائری لکھی تھی۔

ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی بہت پڑھنے والی لڑکی تھی، وہ اپنے خواب پورے کرنے کے لیے دن میں 10 سے 12 گھنٹے پڑھا کرتی تھی، ڈائری میں لکھی گئی آخری تحریر میں اس نے بتایا کہ وہ زندگی میں کیا کرنا چاہتی ہے۔

وحشیانہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ڈاکٹر کے والد نے بتایا کہ اس نے ڈائری میں لکھا تھا کہ وہ  اپنے ایم ڈی کورس کے امتحانات میں ٹاپ کر کے گولڈ میڈلسٹ بننا چاہتی ہے، ساتھ ہی اس نے اپنے میڈیکل کے شعبے میں ہمیشہ خدمات سرانجام دیتے رہنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت لڑائیاں لڑیں اور بہت محنت کی، یہاں تک کہ اس کی پرورش کے لیے ہم نے بھی بہت قربانیاں دیں۔

Related Posts