منکی پاکس، ملکی ائیرپورٹس پر ضروری اقدامات کی ہدایات جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ائیرپورٹس
(فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون)

کراچی: حکومت کی جانب سے ملک بھر میں منکی پاکس کی روک تھام کیلئے ملکی ائیرپورٹس پر ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے منکی پاکس کے انسداد کیلئے ائیرپورٹس پر ضروری اقدامات کی ہدایات دیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ صحت اور مقامی حکام کے مابین کو آرڈینیشن یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا۔

اپنی ہدایات میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملکی ائیرپورٹس پر ایمبولینس کی بر وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔ منکی پاکس کے مشتبہ مسافروں کو آئسولیشن کی سہولت فراہم کی جائے جبکہ ائیرپورٹس کے تمام لاؤنجز میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور صفائی یقینی بنائی جائے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کے عملے کو ہدایت کی کہ ماسک اور دستانوں کا استعمال  اور مسافروں اور سامان کے ساتھ آنے والے عملے کو سینیٹائزر کی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بیت الخلا اور کاؤنٹرز کی صفائی جراثیم کش ادویات کے ذریعے کی جانی چاہئے۔

Related Posts