خطرناک مناظر پر مشتمل نیٹ فلکس سیریز اسکوئیڈ گیم کے دوسرے سیزن کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان امیجز

موت اور زندگی کے مقابلوں جیسے سنسنی خیز اور خطرناک مناظر پر مشتمل نیٹ فلکس ویب سیریز ’اسکوئیڈ گیم‘ کے دوسرے سیزن کا اعلان ہوگیا۔ 

اپنی منفرد کہانی، تجسس، ڈراما اور سماجی ایشوز کی وجہ سے ’اسکوئیڈ گیم‘ اپنی ریلیز کے ساتھ ہی نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی تھی۔

2021 میں کرونا وبا کے دوران ’اسکوئیڈ گیم‘ کا پہلا سیزن ریلیز ہوتے ہی صرف ایک ہفتے کے دوران پوری دنیا میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے تازہ اعلان کے مطابق ویب سیریز کا دوسرا سیزن رواں برس 26 دسمبر کو اسٹریم کیلئے پیش کیا جائے گا۔

نئے سیزن کے اعلان کے ساتھ مداحوں تیسرے سیزن کا سرپرائز بھی دیا گیا ہے جو فائنل ہوگا اور 2025 میں پیش کیا جائے گا۔

’اسکوئیڈ گیم‘ کے نئے سیزن کا آغاز مرکزی کردار جی ہن کے انتقام کے جذبے سے ہوگا جو گیم کے ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کرنے کے مشن پر نکلتا ہے اور خود دوبارہ مہلک ترین گیم کا حصہ بن جاتا ہے۔

Related Posts