ہماری اور پاکستانیوں کی ثقافت ایک جیسی ہے۔سنیدھی چوہان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنیدھی چوہان
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ کی مشہورومعروف پلے بیک گلوکارہ و اداکارہ سنیدھی چوہان نے کہا ہے کہ ہماری اور پاکستانیوں کی ثقافت ایک جیسی ہے۔ ہم سب ایک جیسے لوگ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق درجنوں بھارتی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر بے شمار ہٹ گانے گانے والی فنکارہ سنیدھی چوہان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی موسیقی اور فنکاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں میں بہت سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہوں۔

انٹرویو کے دوران گلوکارہ سنیدھی چوہان نے کہا کہ پاکستانی فنکار بہترین کام کرتے ہیں۔ میں ان کو پاکستانی اس لیے کہتی ہوں کیونکہ ہم ایک جیسے ہیں۔ ہم ایک ہی زبان بولتے، ایک دوسرے کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ دونوں ہی قسم کے لوگوں کی خوراک اور ثقافت ایک جیسی ہے۔

گلوکارہ سنیدھی چوہان نے کہا کہ جب بھی میں امریکا یا برطانیہ جاؤں تو بہت سارے پاکستانی مداحوں سے ملاقات ہوتی ہے۔ میں کہتی ہوں کہ ہم سب ایک جیسے ہیں۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری بڑی انڈسٹری ہے اور کوک اسٹوڈیو ایک بہترین مثال ہے جہاں زبردست گانے تخلیق کیے جاتے ہیں۔

ماضی میں سنیدھی چوہان بے شمار گانے گا کر مداحوں سے داد وصول کرچکی ہیں جن میں بھاگے رے من، دیسی گرل، سامی، کملی، محبوب میرے اور آجا نچلے جیسے مشہور اور ہٹ گیت شامل ہیں۔

Related Posts