کے الیکٹرک کی چھٹی؟ بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک
(فوٹو: پاکستان آبزرور، اے آئی)

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کی چھٹی کا عندیہ دیتے ہوئے بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی ایک اور کمپنی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

شہرِ قائد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ توانائی کا بحران حل کرسکتا ہے۔ آج تھر کے کوئلے سے سب سے سستی بجلی سندھ بنا رہا ہے۔ 70فیصد گیس بھی سندھ میں ہی پیدا ہوتی ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مشکل وقت میں سب مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ بطور وزیر اعلیٰ سندھ ہمیشہ مائی کراچی تقریب میں شرکت کی۔ یہ نمائش کراچی کی اہم تقریبات میں شامل ہے۔ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے والا شہر ہے۔ یہاں 80 کی دہائی میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہوئی۔ اسے دنیا کا چھٹا خطرناک ترین شہر کہا گیا۔ سندھ حکومت نے کراچی میں قیامِ امن ممکن بنایا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے روشنیوں کے شہر کی رونقیں بحال کیں۔ یہاں مسائل ہیں لیکن ہم ہار نہیں مانیں گے، سندھ نے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ یہاں سے دیگر جرائم کا بھی مکمل خاتمہ ہوگا، میرے دل میں کراچی کا خاص مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے مسئلے کا حل ہمارے پاس موجود ہے۔ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، کراچی کی پروڈکشن اور برآمدات سے سارا پاکستان منسلک ہے۔ ہم یہاں کے لوگوں کو اِن ایفیشنٹ بننے کا کہہ رہے ہیں، جیسا کہ پورا پاکستان ہے ۔

Related Posts