فوج اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے کوئی پریشانی نہیں، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن اقبال
(فوٹو: جی این این)

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فوج اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے کوئی پریشانی نہیں، عمران خان بتائیں کہ وہ فوج سے کس بات پر مذاکرات کریں گے؟

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ فوج نے دو ٹوک کہا ہے کہ وہ سیاست سے علیحدہ رہنے کی خواہش مند ہے۔ عمران خان فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں۔ فوج کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہئے۔

انٹرویو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کو گھوڑے پر سوار کرکے وزیراعظم ہاؤس پہنچا دے۔ ادارے جب سمجھیں گے، تب ہی تحریکِ انصاف پر پابندی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ تحریکِ انصاف کو طرزِ عمل بدل کر قوم اور اداروں سے معافی مانگنا ہوگی۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ تحریکِ انصاف معافی تلافی کے بعد قومی دھارے میں شامل ہوسکتی ہے۔ تحریکِ انصاف قومی سیاست میں راستہ بنانے کیلئے اداروں سے معافی مانگے۔ موجودہ طرزِسیاست کے ساتھ پاکستان میں ہی تحریکِ انصاف کی گنجائش نہیں نکلتی۔

احسن اقبال نے کہا کہ صرف حکومت کی خواہش پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگ سکتی، حکومت کو اعلیٰ عدالت سے پابندی کی توثیق بھی لینا ہوتی ہے۔ پابندی کا فیصلہ غیر ملکی مہم چلانے کے بعد کیا گیا تھا۔ عدلیہ کا لایا ہوا عدم استحکام ملک کی خدمت نہیں ہوگا۔

Related Posts