منامہ: بحرین میں پاکستان نے ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دے دی ہے۔ قومی جونیئر والی بال ٹیم اپنا اگلا میچ آج کویت کے خلاف کھیلے گی۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں پاکستان نے 15ویں ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ میں بھارت کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور میچ کا اختتام 25-20، 29-27، 25-1 کے اسکور کے ساتھ ہوا۔ 90 منٹ تک کھیلے گئے والی بال میچ میں پاکستانی ٹیم مکمل طور پر غالب نظر آئی۔
میچ کے پہلے ہی سیٹ میں پاکستان نے 25-20 سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے واضح برتری حاصل کرلی، دوسرے سیٹ میں بھارت نے سنبھلنے کی کوشش کی لیکن 15-15، 21-21 اور 26-26 پر ٹائی پوائنٹس کے باوجود آخر کار اسکور 29-27 سے بھارت کیلئے شکست آمیز رہا۔
والی بال کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے تیسرے سیٹ میں بھی کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے بھارتی ٹیم کو جدوجہد پر مجبور کیا اور آخر کار یہ مقابلہ 25-15 کے اسکور کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان کو فاتح ٹیم قرار دے دیا گیا۔
قبل ازیں اتوار کی شب بھی پاکستان نے افتتاحی میچ میں جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی تھی۔ سیٹ کے اسکور میں قومی کرکٹ ٹیم کا نتیجہ 22-25، 25-23، 25-17، 20-25 اور 15-13 رہا۔