قومی اسمبلی کا اجلاس آج، کیا مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین حلف اٹھاسکیں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، ایوانِ زیریں کے ہنگامہ خیز اجلاس میں مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین کو حلف اٹھانے دیا جائے گا یا نہیں، یہ صورتحال واضح نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی قومی اسمبلی کے اس اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ایوانِ زیریں کے اجلاس کا 43 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اور توہین عدالت قانون کی منسوخی پر مبنی بل پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کے 43 نکاتی ایجنڈے مین آئین میں ترامیم سے متعلق نجی بل بھی شامل ہے۔

اسمبلی اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ ملک کی موجودہ معاشی و معاشرتی اور قومی صورتحال پر بحث ہوگی۔ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے دیا جائے گا یا نہیں، صورتحال غیر واضح ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا جائے گا، اجلاس کے ایجنڈے میں توہین عدالت سے متعلق قانون کی منسوخی اور آرٹیکل 184میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈسکوز کی کارکردگی اور شمسی توانائی کو فروغ دینے کے منصوبوں پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش ہو گا، اسی طرح پیک شدہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے مین شامل ہے۔

Related Posts