بیوی غصے میں آپے سے باہر، شوہر کا کان چبا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی آپے سے باہر ہوگئی۔ بیوی نے شدید اشتعال کے عالم میں شوہر کا کان ہی چبا ڈالا۔ جس کے نتیجے میں شوہر کو اسپتال پہنچادیا گیا۔

میاں اور بیوی کے درمیان اس حادثے کا سبب بننے والے جھگڑے کی وجہ البتہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اہلِ محلہ کو اس عجیب و غریب واقعے کا پتا اس وقت چلا جب گھر سے گالم گلوچ کے بعد اچانک شوہر کے چیخنے چلانے کی آواز بلند ہوئی۔

شوہر کی چیخ و پکار سن کر لوگوں نے جاکر دیکھا تو شوہر اپنے کان کو پکڑے بیٹھا تھا اور اس کی گردن اور کپڑے خون سے تر ہو رہے تھے۔

پڑوسیوں نے زخمی شوہر کو تیزی سے مقامی اسپتال پہنچایا تاکہ بروقت علاج ہو۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شوہر نے اس معاملے میں بیوی کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے یا نہیں۔

Related Posts