لاہور میں مریضہ سے زیادتی، اسپتال کا ملازم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Foreign Woman Raped in Islamabad: Suspect Arrested Within 51 Hours
FILE PHOTO

لاہور میں مریضہ سے زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس نے بتایا کہ ایک شخص اپنی بیوی کو لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے لیے لے گیا جہاں مریضہ کو علاج کے مقاصد کے لیے مختصر طور پر بے ہوش کر دیا گیا۔

اسپتال اسٹاف کے ایک رکن نے خاتون کے شوہر کو ہدایت کی کہ وہ ہوش میں آنے تک کمرے کے باہر انتظار کریں۔

کچھ دیر بعد وہ شخص اپنی بیوی کو دیکھنے کے لیے کمرے میں داخل ہوا جب اس نے اسپتال کے ملازم کو قابل اعتراض حرکت کرتے پایا۔

پولیس نے خاتون کے شوہر کی درخواست پر ملزم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی پنجاب کے اسپتال میں ڈاکٹر کی طرف سے مریضہ خاتون سے زیادتی کے اطلاعات سامنے آئیں تھیں جس کے بعد ڈاکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

Related Posts