ٹرمپ کا مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی لگانے کا منصوبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم ممالک کے شہری

واشنگٹن: صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنا لیا ہے جبکہ نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی شہریوں کیلئے صدر کے طور پر خطرناک انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات کیلئے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو تارکینِ وطن کی ملک بدری میں 10 گنا اضافہ ہوجائے گا۔

امریکا کی جوبائیڈن حکومت کا راگ الاپنے والے میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کی صورت میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی گرفتاری کیلئے نیشنل گارڈ اور فوج کو بھی تعینات کرسکتے ہیں۔ سابق صدر ٹرمپ غیر قانونی تارکینِ وطن کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت پر بھی پابندی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومتی طاقت کا توازن صدر کے حق میں منتقل کرنے کیلئے وائٹ ہاؤس واپس آنا چاہتے ہیں۔ زیادہ تر مصنوعات پر ٹیکس اور چین پر تجارتی پانبدیاں لگانے کے ساتھ ساتھ نیٹو کو کمزور کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔اس سے قبل صدر جوبائیڈن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بہتر امیدوار قرار دیا جارہا تھا۔

دوسری جانب نیو یارک ٹائمز نے اپنے ادارئیے میں کاہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے الفاظ، افعال اور اقدامات کے آئینے میں بہت خطرناک نظر آتے ہیں۔ امریکی صدر کے بہت اہم منصب پر فائز شخص کو بہت اہم فیصلے کرنے ہوتے ہیں، یہ منصب کسی غیر موزوں شخص کو نہ دیا جائے۔ ٹرمپ صدارتی امیدوار کیلئے امریکی عوام کا خوفناک انتخاب ہوں گے۔

Related Posts