بھارتی اداکار پربھاس کی فلم کلکی 2898 اے ڈی 1000کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صرف بھارت میں فلم نے 248 کروڑ کمائے۔
انڈین ٹو اور سرپھرا کی ریلیز کے بعد بھی کلکی 2898 کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سائنس فکشن فلم کے حیران کردینے والے گرافکس اور ویڈیو افیکٹس نے سینما کے مداحوں کو ایک الگ ہی دنیا کی سیر کرادی جن کی ایک جھلک ٹریلر میں دیکھی جاسکتی ہے۔
اپنی ریلیز کے سولہویں دن کلکی 2898 اے ڈی نے سینما گھروں میں صرف بھارت سے 5.2کروڑ کمائے، توقع کی جارہی ہے کہ ہفتے کے روز یہ فلم 550 کروڑ کا سنگِ میل عبور کر جائے گی اور فلم اینیمل کا لائف ٹائم بھارتی کلیکشن یعنی 553 بھی عبور کرسکتی ہے۔
پربھاس کی فلم کلکی کو تنقیدی اور کمرشل ہٹ قرار دیا جارہا ہے اور 5سال کی مسلسل مایوسی کے بعد یہ ایک ایسی فلم قرار دی جارہی ہے جس نے بھارت کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے سینما گھروں میں بھی زبردست بزنس کیا ہے۔
ماضی میں پربھاس کی اپنی فلموں سمیت بالی ووڈ کی متعدد فلمیں ناکامی یا غیر متوقع مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہیں تاہم کلکی 2898 اے ڈی پر 600 کروڑ کے اخراجات ہوئے جسے بہت اہتمام کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہے۔