لاہور: اسپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیر مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کا نامکمل چالان پیش کیے جانے کے بعد فیصلہ سنایا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 9 ملزمان کا نامکمل چالان پیش کیا تھا۔
نامکمل چالان میں مونس الٰہی سمیت 6ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ مونس الٰہی اور ضیغم عباس سمیت 6 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کی جائیں جو منظور کرلی گئی۔
اسپیشل سینٹرل عدالت نے تمام 9 ملزمان کی جائیدادیںمنجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ مونا الٰہی اور ضیغم عباس کے وکیل نے جائیدادوں کے متعلق دلائل کیلئے مہلت کی درخواست کی۔ عدالت نے 20 اگست تک کی مہلت منظور کرلی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کی گرفتاری کیلئے انٹرنیشنل پولیس سے رابطہ ہے۔ انٹر پول نے مونس الٰہی کے ریڈ نوٹسز جاری کیے ہیں۔ زارا الٰہی پر بھی کک بیکس کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔