اسپین کا نو عمر ترین فٹبالر جس کے گول کا پوری دنیا میں چرچا ہے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی انڈیپنڈنٹ

اسپین کے نوعمر فٹبالر لامین یمال یورپی چیمپئن شپ میں گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔

منگل کو 16 سالہ لامین یمال نے یورپین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف اسپین کی جانب سے شاندار گول کرکے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

’پلیئر آف دی میچ‘ بننے والے لامین یمال کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ مجھے بس جیتنا ہے، میں اپنی سالگرہ جرمنی میں اپنی ٹیم کے ساتھ مناؤں گا۔

لامین یمال نے میچ کے 21 ویں منٹ میں 25 گز کے فاصلے سے فرانس کے گول کیپر مائیک میگنن کو چکما دیتے ہوئے بال کو گول پوسٹ کے اوپر کامیابی سے بائیں کونے میں دے مارا۔

اردو نیوز کے مطابق یمال کہتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ گول ٹورنامنٹ کا بہترین گول ہے یا نہیں لیکن یہ میری زندگی کا سب سے اسپیشل گول ہے کیونکہ یہ میرا یورپی چیمئن شپ میں پہلا گول تھا۔

گول کرتے وقت لامین یمال کی عمر 16 سال اور 362 دن تھی۔ یورپی چیمپئن شپ میں اس سے پہلے سب سے کم عمر گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز سوئٹرزلینڈ کے کھلاڑی جوہان وونلانتھن کے پاس تھا جنہوں نے 18 سال اور 141 دن کی عمر میں 2004 میں گول کیا تھا۔

لامین یمل کہتے ہیں کہ ہم فائنل میں پہنچ کر بہت خوش ہیں۔ اب سب سے اہم مرحلہ ہے یعنی ٹائٹل جیتنا، میں نے اس بارے میں کچھ زیادہ نہیں سوچا، بس ان لمحات سے لطف اندوز ہو رہا تھا اور اپنی ٹیم کی مدد کرنے کی کوشش میں تھا۔

واضح رہے کہ لامین یمال مردوں کے ’یورو‘ میں نمایاں ہونے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے جب انہوں نے کروشیا کے خلاف اسپین کی تین صفر سے ابتدائی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

لامین یمال پہلے ہی 15 برس کی عمر میں ’اسپینش لیگ‘ میں ڈیبیو کرنے اور اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، تاہم چیمپئنز لیگ میں بھی لامین ڈیبیو کرنے اور گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔

لامین یمال 13 جولائی 2007 کو بارسلونا کے ایک علاقے میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ ’شیلا ابانا‘ ایک ریسٹورنٹ میں ویٹرس کے طور پر کام کرتی تھیں جبکہ ان کے والد ’منیر ناصروائی‘ رنگ ساز تھے۔ لامین کی دادی فاطمہ مراکش سے ہجرت کر کی اسپین آئی تھیں۔

وکی پیڈیا میں دستیاب معلومات کے مطابق لامین نے چار برس کی عمر سے ایک مقامی کلب ’ٹوریٹا‘ میں فٹبال کھیلنا شروع کر دیا تھا جبکہ صرف چھ سال کی عمر میں لامین کا ’ایف سی بارسلونا‘ نے ٹرائل لیا اور انہیں ’لا ماسیا‘ میں تربیتی سیشن میں مدعو کیا گیا تھا جہاں 2014 لامین کو کلب کے لیے سائن کیا گیا۔

Related Posts