عمران خان آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ بابر اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ ہماری جدوجہد کسی کی ناک کی لکیریں نکالنے کیلئے نہیں ہے۔ امیر کے پاکستان میں بجلی جاتی نہیں، غریب کے پاکستان میں بجلی آتی نہیں ہے۔

بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ ہماری جدوجہد امیر اور غریب کی اس تفریق کو ختم کرنے کیلئے ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

اپریل کے دوران دئیے گئے بیان میں معروف وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ ختم کرنے کی سازش تیز ہوگئی لیکن وکلاء مزاحمت کریں گے تاکہ ججوں اور عدلیہ کا تحفظ کیا جاسکے۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ اگر کسی نے ہائیکورٹ ختم کرنے کی سازش کی تو تاریخ ساز مزاحمت ہوگی۔ حکومت کے پاس میثاقِ جمہوریت کی بات کرنے کا پلان نہیں ہے۔

بابر اعوان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ بنانے کی توقع ہے۔ فل کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنا ہوگی۔ ماضی میں ججز نے سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ کے تحفظ پر مختلف سوالات اٹھائے گئے تھے۔

Related Posts