کیا جولین معظم پاک فوج میں میجر جنرل بننے والے پہلے مسیحی افسر ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Major General

جولین معظم جیمس پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے مسیحی کمانڈو بن گئے ہیں، پاکستان میں مسیحی برادری نے اس تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

چرچ آف پاکستان کے ماڈریٹر بشپ آزاد مارشل کا کہنا ہے کہ “یہ پاکستان میں مسیحیوں کے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے جب ہم جولین معظم جیمس کی میجر جنرل کے عہدے پر تاریخی ترقی کا جشن منا رہے ہیں۔” “پاکستان آرمی کی 76 سالہ تاریخ میں پہلے ایس ایس جی کرسچن کمانڈو آفیسر کے طور پر یہ کامیابی ہماری کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل 2023 میں جولین معظم جیمس نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں پاکستانی فوجی وفد کی قیادت کی، جس کی صدارت بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی۔

2017 کی مردم شماری کے مطابق مسیحی پاکستان کی آبادی کا تقریباً 1اعشاریہ 27 فیصد ہیں، جو 207 ملین کی آبادی میں تقریباً 2اعشاریہ 6 ملین افراد کے برابر ہے۔

جولین معظم جیمس پاکستان کی مسلح افواج میں میجر جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے مسیحی نہیں ہیں، ان سے پہلے جولین پیٹر بھی اس مقام تک پہنچ چکے ہیں ۔جولین پیٹر مارچ 2023 میں انتقال کر گئے تھے، انہوں نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں چوتھی فرنٹیئر فورس حیدری رجمنٹ کے ساتھ ہلی سیکٹر میں خدمات انجام دیں جو اس وقت مشرقی پاکستان، اب بنگلہ دیش تھا۔

اسی طرح ایک اور مسیحی افسر نوئیل اسرائیل کھوکھر کو 2009 میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور وہ اس وقت یوکرین میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس سال کے شروع میں جون میں ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، وہ اس عہدے تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی مسیحی خاتون بن گئیں۔ وہ پاکستان آرمی میڈیکل کور میں سینئر پیتھالوجسٹ اور پاکستانی فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی مسیحی برادری نے پاکستان ایئر فورس میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ قابل ذکر شخصیات میں ایئر کموڈور نذیر لطیف نے 1965 اور 1971 کی جنگیں لڑیں، اور ونگ کمانڈر مروین لیسلی مڈل کوٹ، ایک مشہور پائلٹ جن کا طیارہ 1971 کی جنگ کے دوران بحر ہند کے اوپر مار گرایا گیا۔

Related Posts