پی ٹی آئی کو جلسے سے پہلے وقت کی نزاکت پر غور کرنا ہوگا، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقت کی نزاکت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے سے قبل وقت کی نزاکت پر غور کرنا ہوگا۔ مقامی انتظامیہ کے پاس جلسے کی اجازت منسوخ کرنے کا مناسب جواز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے جلسے کی منسوخی ایک خالصتاً انتظامی معاملہ ہے۔ جمہوریت کا نچوڑ ہے کہ ریلیاں نکالی جائیں اور لوگوں کو متحرک کیا جائے۔

گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ریلیاں نکالنا جمہوریت سہی لیکن پی ٹی آئی کو جلسے کی کال دینے سے قبل وقت کی حساسیت پر غور کرنا ہوگا۔ مقامی انتظامیہ مناسب جواز کے ساتھ ہوگی کہ انہوں نے اجازت کو معطل کیوں کیا؟

مشیر سیاسی امور نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد انتظامیہ جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنانے پر مکمل طور پر مصروف ہے، دیگر تقریبات یا اجتماعات کیلئے لوگوں کو اکٹھا کرنا غیر دانشمندانہ اقدام ہوگا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت منسوخ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ “حکومت نے اے پی سی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی ہے۔” حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن عزم استحکام پر مشاورت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

Related Posts