وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے بِلوں میں مصنوعی طور پر اضافی یونٹ شامل کرنے والے تقسیم کار کمپنیوں کے افسران و اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم ہاوس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صارفین کے بجلی کے بل جان بوجھ کر زائد بھیجنے کے افسوس ناک واقعات کا نوٹس لیا گیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سخت ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے عوام دشمن افسران و اہل کاروں کو معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایسے افسران و اہلکاروں کی نشان دہی کے لئے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت بھی کردی ہے۔
واضح رہے کہ اووربلنگ کی تکنیکی شکایات کی وجہ سے ملک بھر میں غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔