نوے فیصد اداکارائیں سیٹ پر یہی حرکتیں کرتی ہیں، نادیہ افگن کا وائرل ویڈیو سے اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادیہ افگن
(فوٹو: آن لائن)

اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ افگن نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوے فیصد اداکارائیں سیٹ پر یہی حرکتیں کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہونا شروع ہوئی جس میں ایک شخص خاتون کا روپ دھار کر ان کے قابلِ اعتراض رویوں پر روشنی ڈالتا نظر آتا ہے جن میں خواتین اپنا تعلق اپر کلاس سے ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

مثال کے طور پر ویڈیو میں خاتون کے طور پر اداکاری کرنے والا شخص پوچھتا ہے کہ کیا یہ پانی فلٹر کا ہے؟ مجھے ایکوافینا لادیں۔ یہاں اے سی نہیں ہے؟ براہِ کرم کوئی اے سی چلا دے۔ کیا بنا ہے؟ آلو گوشت؟ ایسا کرتے ہیں باہر سے کچھ منگواتے ہیں۔

پھر وہ کہتا ہے کہ ہاں، میں نے 7 کے جی وزن کم کیا ہے۔ میں خود کو مینٹین رکھتی ہوں۔ میں نے گرین ٹی آرڈر کی تھی۔ میری جم سے جان جاتی ہے۔ میں محنت نہیں کرسکتی۔ میں نے ٹی منگوائی تھی، تین ویک سے ٹی پی رہی ہوں اور 7 کے جی وزن کم ہوگیا۔

وہ کہتا ہے کہ جب میں لوکل کپڑے پہنتی ہوں تو میرے جسم پر ریشز پڑ جاتے ہیں۔ میں بابا سے کہتی ہوں کہ آپ باہر سے منگوا دیں تو وہ دبئی سے لے آتے ہیں۔ ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ افگن نے لکھا: 90 فیصد اداکارائیں سیٹ پر یہی کرتی ہیں۔

 

Related Posts