پیرس فیشن ویک میں جلوے بکھیرنے والے بالی ووڈ کے ستاروں نے تقریب کو چارچاند لگادئیے۔ پیرس فیشن ویک کی 24 جون کو شروع ہونے والی تقریب میں بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار شامل ہوئے۔
کلاسک دور کی آنجہانی فنکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے سیاہ رنگ کا جل پری جیسا لباس زیب تن کرکے تصاویر کھنچوائیں، جو انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے بھی برطانوی اداکارہ روزامنڈ پائیک کے ہمراہ بیٹھ کر تقریب میں شرکت کی اور تصاویر کھنچوائیں۔
ریا جین نے باصلاحیت ڈیزائنر ویشالی کا تیار کردہ لباس پہن کر مداحوں کو حیران کردیا۔ تصویر میں اداکارہ کے خوبصورت چہرے کے ساتھ ساتھ لباس کو بھی پسندیدگی اور تعریفی نظروں سے دیکھا گیا۔
معروف اداکارہ پریتی زنٹا کا شمار 90ء کی دہائی میں فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی بھارتی فنکاراؤں میں ہوتا ہے جس نے فیشن ویک میں شرکت کرکے فلم بینوں کی یادیں تازہ کردیں۔
نیلے لباس میں جل پری دکھائی دینے والی اداکارہ رادھیکا نے فطری خوبصورتی، پانی، روشنی اور ابھرتے ہوئے سورج کی عکاسی کرتے ہوئے ریمپ واک کی۔
فیشن ویک میں جلوے بکھیرنے والے دیگر فنکاربھی مختلف مواقع پر مسکراتے اور اٹکھیلیاں کرتے نظر آئے۔ شوبز ستاروں نے پیرس فیشن ویک کی تقریب کو یادگار بنا دیا۔