عمران خان کے ساتھ رہنا ہے، اللہ نے میری جان کسی مقصد کیلئے بچائی۔پرویز الٰہی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: فوٹو نیوز پاکستان)

لاہور: پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کے ساتھ رہنا ہے، اللہ نے میری جان کسی مقصد کیلئے بچائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھا، آئندہ بھی رہوں گا، ڈیل کی باتیں کرنے والے منہ بند رکھیں۔

گفتگو کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے جان لیں، سوا سال جیل میں گزارے ہیں، وہاں گرنے سے میری 5 پسلیاں ٹوٹ گئیں، اللہ تعالیٰ نے کسی مقصد کے تحت میری جان بچائی۔ نہ میری کسی سے ڈیل نہ ہی مذاکرات ہوئے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کیمپ جیل لاہور میں چوہدری شجاعت اور فیملی ملاقات کیلئے آتے رہے ہیں، اس وقت محسن نقوی خواہ مخواہ کرتا دھرتا بنا ہوا تھا، ڈیل کرنی ہوتی تو اس وقت ہی کرلیتا۔ نہ عمران خان پیچھے ہٹا ہے، نہ میں ہٹوں گا۔

صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے اور عمران خان نے جیل میں ایک دوسرے سے جو باتیں کیں، وہ جلد رنگ لائیں گی۔ پی ٹی آئی کو جلد اقتدار ملے گا۔ میرے بارے میں ہر جگہ غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ مجھے گجرات کا چوری کیا گیا مینڈیٹ لوٹایا جائے۔

Related Posts