سندھ حکومت کا کراچی میں مزید نئے روٹس پر بسیں چلانے کا اعلان، کونسے علاقے شامل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان ٹوڈے

کراچی کے علاقے ملیر، کیماڑی، لیاری اور ضلع غربی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں صوبہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران پیر سے ہاکس بے تا صدر اور منگھو پیر تا بنارس آزمائشی بنیاد پر پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس دوران ملیر تا لیاری ریڈ بس اور ملیر کے ڈی اے موڑ سے لے کر یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن تک پنک بس سروس چلانے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں، جن پر اجلاس میں تفصیل سے غور کیا گیا۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ کے عوام کو قابل رسائی، موثر اور سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کو بڑھا کر آسان سفر کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

Related Posts