کراچی: سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے عمران خان اور دوسروں کی سوچ میں فرق بتا دیا۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ عمران خان زمینی حقائق قبول کرتے ہیں اور ان کے مطابق ڈھل جاتے ہیں چاہے کتنا ہی نقصان کیوں نہ اٹھانا پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں سابق وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ عمران خان اور دوسروں سوچ میں فرق یہ ہے کہ عمران خان کہتے ہیں زمینی حقائق قبول کرلو اور ان کے مطابق ڈھل جاؤ چاہے وہ کتنے ہی نقصان دہ کیوں نہ ہوں۔ یا اٹھو اور خود کو ایک نئی حقیقت بنا ڈالو،
پیغام میں سابق وزیر علی زیدی نے کہا کہ یہی غلامانہ اور آزادانہ سوچ کا فرق آج کل جاری تنازعے کی جڑ ہے۔ میرا ان دوستوں کیلئے ایک پیغام ہے جو ٹرولنگ اور گالیوں کا سہارا لیتے ہیں، میں نے آج تک نہ کسی ٹرول کو جواب دیا ہے اور نہ ہی اپنے سابقہ ساتھیوں کی کسی ٹوئٹ پر ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔
عمران خان اور دوسروں کے سوچ میں اہم فرق:
زمینی حقائق قبول کر لو اور ان کے مطابق ڈھل جاؤ چاہے وہ کتنے بھی نقصان دہ کیوں نہ ہو۔
یا
اٹھو اور خود اپنے آپ کو ایک نئی حقیقت بنا ڈالو۔
یہی غلامانہ اور آزادانہ سوچ کا فرق آج کل جاری تنازعہ کی جڑ ہے۔
اور میرے ان دوستوں کے لیے ایک… pic.twitter.com/P2Zse0pOC8
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 5, 2024
سابق وزیر علی زیدی نے کہا کہ اتنا یاد رکھیں کہ ہماری پوری کہانی ابھی تک سامنے نہیں آئی اور آپ کی بھی حقیقت دنیا پر واضح نہیں۔ آپ کی بھلائی اسی میں ہے کہ یہ راز ہی رہے۔ دوسرا یہ کہ فی الحال میرا سیاسی عہدہ حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ لہٰذا سوشل میڈیا پر اپنی توانائیاں ضائع نہ کریں۔
علی زیدی نے کہا کہ اپنی توانائی ضائع کرنے کی بجائے موجودہ حکومت کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے میں وقت لگائیں کیونکہ یہ کرپٹ فارم 47 کی حکومت کا مسئلہ ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے، پی ٹی آئی رہنما اسے فارم 47 کی پیداوار قرار دیتے آئے ہیں۔