مسجد کی طرف تیر چلانے والی انتہا پسند بی جے پی رہنما کو عبرتناک شکست

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان ٹوڈے

بھارتی الیکشن مہم میں مسجد کی طرف علامتی تیر چلانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتہا پسند خاتون امید وار مادھوی لٹھا کو بھی شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد کے عوام نے بی جے پی کی انتہا پسند خاتون امید وار مادھوری لٹھا کو ٹھینگا دکھا دیا اور انہیں ذلت آمیز شکست کا منہ دکھا دیا۔

جنوبی بھارت کے تاریخی شہر حیدر آباد دکن میں مسلمانوں کے پسندیدہ رہنما اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی نے مادھوی لٹھا کو 3 لاکھ سے زائد ووٹوں سے تاریخی شکست دے دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الیکشن مہم کے دوران مادھوی لٹھا کی جانب سے مسجد کی طرف علامتی تیر چلانے کو حیدر آباد کے لوگوں نے مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی نیچ حرکت سے تعبیر کیا تھا۔

جس کا بدلہ عوام  نے الیکشن کے دن مادھوری لٹھا سے اس طرح لے لیا کہ ان کے مقابلے میں مسلم رہنما کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوا دی۔

Related Posts