یوسف پٹھان نے مودی اور کانگریس دونوں کے چھکے چھڑا دیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے این آئی

بھارتی انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والے سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی جانب سے مغربی بنگال سے بہرام پور کی نشست پر الیکشن لڑنے والے سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے کانگریس کے ادھیر رنجن چوہدری کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق یوسف پٹھان نے4لاکھ 23 ہزار  451 ووٹ حاصل کیے  جبکہ ان کے مخالف کانگریس کے رکن ادھیر رنجن چوہدری کو 3 لاکھ 59 ہزار  367 ووٹ ملے۔

اس کے علاوہ  یوسف پٹھان نے حکمران جماعت مودی کی بی جے پی امیدوار ڈاکٹر نرمل کمار ساہا کو 3 لاکھ 23 ہزار 685 ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ یوسف پٹھان نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 57 ون ڈے میچوں میں 27 کی اوسط سے 810 رنز بنائے۔ ان کے نام دو سنچریاں بھی ہیں۔ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں انہوں نے 22 میچوں میں 18.15 کی اوسط اور 146.58 کے اسٹرائیک ریٹ سے 236 رنز بنائے۔

یوسف پٹھان2011 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم سے سیاست میں آنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ ورلڈ کپ کی بھارتی ٹیم میں سے گوتم گمبھیر اور ہربھجن سنگھ بھی سیاست میں شامل ہو چکے ہیں۔ یوسف پٹھان نے پہلی بار لوک سبھا کا الیکشن لڑا ہے۔

Related Posts