سونے کی فی تولہ قیمت میں فی تولہ 700 روپے کا اضافہ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 700 روپے کے اضافے کے ساتھ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 41 ہزار روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2ہزار316ڈالر فی اونس ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 23 مئی کے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی تھی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سونے کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوئی۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کی یکمشت کمی ہوئی جس سے سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی۔

اس حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا  کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 315 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے کی سطح پر آگیا۔

Related Posts