اسحاق ڈار کا دورۂ کرغزستان ملتوی، پریس کانفرنس میں مزید انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسحاق ڈار
(فوٹو: جیو نیوز)

اسلام آباد: نائب وزیراعظم  نے آج شروع ہونے والا دورۂ کرغزستان ملتوی کردیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ  ہم نے وزیراعظم کی ہدایت پر آج بشکیک جانا تھا لیکن کرغز حکام کی درخواست پر  نہیں گئے، آج مزید 540 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچیں گے۔ 

نجی ٹی وی (جیونیوز) ک یرپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بشکیک میں پیش آنے والا واقعہ بہت افسوسناک ہے، وزیر اعظم  خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، 130 پاکستانی طلباء گزشتہ روز وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ  آج مزید 540 پہنچیں گے، ائیر فورس کی فلائٹ بھی طلبہ کو لینے کیلئے اڑان بھرے گی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ  50کےقریب طلباء نے پاکستانی سفارتخانے میں اپنی انٹری کرائی، جیسے ہی فلائٹ کے نمبر پور ے ہوں گے تو یہ طیارہ بھی بشکیک سے پاکستانیوں کو لیکر وطن واپس آ جائے گا۔ ہم پاکستانی سفیر سے رابطے میں ہیں ، تازہ ترین صورتحال کی اپ ڈیٹ بھی لے چکے ہیں، واقعے میں 16 طلبہ زخمی ہو گئے تھے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کرغزستان میں زخمی ہونے والے طلبہ میں کچھ پاکستانی بھی شامل ہیں لیکن کرغز حکام نے ان واقعات میں کسی بھی پاکستانی کی ہلاکت کی تردید کردی ہے۔کرغز وزیر خارجہ نے مجھے بتایا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف مہم چلاتی ہے اور کہتی ہے کہ غیر ملکی طلبہ کرغزستان کیوں آجاتے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ صرف ہمارے ہاں ہی ایسا ہے لیکن شاید دنیا بھر میں اپوزیشن کا یہی وطیرہ ہے۔ میں اور امیر مقام وزیراعظم کی ہدایت پر آج کرغزستان جا رہے تھے مگر کرغز وزیر خارجہ نے حالات کنٹرول میں ہونے کا کہہ کر کہا کہ آپ کو آنے کی ضرورت نہیں، سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں جھوٹی ہیں۔

Related Posts