پی ٹی آئی چھوڑنے والوں پر ترس آتا ہے، عمران خان نے 1سال قبل ایسا کیوں کہا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: ٹیلی گراف انڈیا)

لاہور: آج سے ٹھیک 1 سال قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وانٹڈ لوگ سرچ کرنا چاہتے ہیں تو میرے گھر کی کیوں تلاشی چاہیے، انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم نے مجھے 8 لوگوں کی لسٹ دی اور کہا یہ ہمارے حوالے کر دیں۔مجھے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں پر ترس آتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان  کا مئی 2023 کے دوران میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج مذاکراتی ٹیم مجھ سے ملنے آئی، پہلے کہہ رہے تھے کہ زمان پارک میں دہشتگرد ہیں اب کہتے ہیں وانٹڈ لوگ ہیں، اس طرح تو ساری پی ٹی آئی ہی وانٹڈ ہے جس طرح سے آپ نے ہمارے کارکنان کو اٹھا لیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گھر سرچ کرنے کا کہا گیا تو میں نے منع کر دیا، اگر آپ وانٹڈ لوگ سرچ کرنا چاہتے ہیں تو میرے گھر کی کیوں تلاشی چاہیے، جیسے لاہور ہائیکورٹ نے پہلے اجازت دی تھی ویسے آ جائیں لیکن جیسے میرے گھر پر حملہ کیا، چیزیں چوری کیں اس کی اجازت نہیں ملے گی۔

عمران خان  نے کہا کہ اب سے نہیں بہت پہلے سے، یہ جو بھی کر رہا ہے اس کو مشورہ ہے کہ پولیٹیکل پارٹی ایسے ختم نہیں ہوتی، ایسے کبھی دنیا میں نہیں ہوا کہ عورتوں کو ذلیل کیا جائے اور لوگوں کے گھروں کو توڑا جائے۔جن لوگوں نے ریزائن کیا ہے مجھے ان لوگوں کو دیکھ کر ترس آتا ہے، کتنے دباؤ میں ہوں گے۔

تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ تو کارکنان کو پر امن رہنے کا پیغام دیتی رہی ہے، سب کی ویڈیوز موجود ہیں، یہ لوگ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے بتائیں میں نے اپنے دور میں سختی کب کی؟ ان کو یہ سمجھ نہیں لگ رہی کہ ان معاملات سے ہمارا ووٹ بینک بڑھ رہا ہے

Related Posts