کراچی: ڈرامہ سیریل پری زاد اور تیرے بن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی یمنیٰ زیدی ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر معمولی زخمی ہوئی ہیں۔
ڈرامہ سیریل جنٹلمین میں اداکار ہمایوں سعید، زاہد احمد، سوہائے علی ابڑو اور یمنیٰ زیدی مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر عوام نے افسوس کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ یمنیٰ زیدی سیڑھیاں اترتے ہوئے توازن خراب ہوجانے کے باعث گر جاتی ہیں، جس کے متعلق اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مجھے صدقے کی طاقت پر یقین ہے، صدقے نے مجھے بچالیا۔
معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں زخمی نہیں ہوئی، ہلکی سی خراش آئی اور میں نے اپنا کام مکمل کرلیا۔ واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل جنٹلمین میں اداکارہ یمنیٰ زیدی صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ہمایوں سعید ٹی وی سیریل کے ہیرو ہوں گے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ویڈیو دیکھنے والے مداحوں نے اداکارہ سے مختلف سوال پوچھے اور بعض سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ واقعے کی ویڈیو کو 1لاکھ 10ہزار صارفین نے لائیک بھی کیا۔