اسرائیل کا نام نہاد یومِ آزادی، جھنڈا لہرانے کی تقریب خفیہ رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: دی اسٹیٹس مین)

کینیڈا میں اوٹووا حکومت نے اسرائیل کے نام نہاد یومِ آزادی کے موقعے پر صیہونی ملک کا جھنڈا لہرانے کی تقریب  کی تفصیلات مشتہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تقریب عوامی نہیں بلکہ خفیہ ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق اوٹووا کی شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منگل کو ایک نجی تقریب میں اسرائیل کے یومِ آزادی کے موقعے پر اسرائیلی جھنڈا لہرایا جائے گا تاہم عوامی تقریب منعقد کرنے کا شروع میں بنایا گیا منصوبہ ترک کردیا گیا۔

اوٹووا کی یہودی فیڈریشن کو تقریب کی اجازت دے دی گئی، تاہم تقریب کب اور کہاں ہوگی، میڈیا کو تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ گزشتہ ہفتے یہودی فیڈریشن اور اوٹووا پولیس سروس سے مشاورت کے بعد انتظامیہ نے اہم فیصلہ کیا تھا۔

اوٹووا انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ اسرائیل کا جھنڈا سٹی ہال پر لہرایا جائے گا، لیکن سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ غزہ جنگ میں 35ہزار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد کینیڈا میں بھی اسرائیل کیلئے حالات کشیدہ ہیں۔

امریکا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے۔ امریکا کی حمایت پر مظلوم فلسطینیوں کو شہید کرنے والے اور غزہ کو کھنڈر بنا دینے والے اسرائیل کیلئے زمین رفتہ رفتہ تنگ ہوتی جارہی ہے۔

Related Posts