جنوبی وزیرستان، دہشت گردوں نے دھماکے سے پورا گھر اجاڑدیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: فائل)

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے دھماکے سے پورا گھر اجاڑ دیا، دھماکے کے نتیجے میں گھر کا سربراہ بیوی اور بیٹی سمیت جاں بحق ہوگیا۔

ایک گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیرستان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ جنویب وزیرستان لدھا کے علاقے تنگی بدین زئی میں گھر کے اندر ہوا جس کی وجہ آئی ای ڈی بم تھی۔

مبینہ طور پر دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے والے زوردار بم دھماکے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ حال ہی میں اپنے گھر شفٹ ہونے والا پورا خاندان اجڑ گیا، جاں بحق افراد کی شاخت بنوت خان، بیوی، شاہ زیب اور بیٹی کے طور پر کی گئی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ

اکیسویں صدی میں داخل ہوتے ہی نائن الیون کے واقعے نے دنیا کا استقبال کیا اور امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ نے افغانستان اور پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کو دہشت گردی کی نئی لہر سے روشناس کیا۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی آج بھی جانیں لے رہی ہے۔

حال ہی میں جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کا سپاہی احمد علی دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہید سپاہی کا تعلق چارسدہ سے ہے، ایسے ہی درجنوں واقعات میں پاک فوج اور سکیورٹی فوج کے سیکڑوں جوان اور افسران شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ جواں سال احمد علی کی عمر 26سال تھی۔جنوبی وزیرستان میں تاحال دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

Related Posts