ویمن ٹی 20، انگلینڈ نے پاکستان کو بڑے فرق سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور انگلینڈ
(فوٹو: وزڈن)

برمنگھم کے ایجباسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمن ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بڑے فرق سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ویمنز نے قومی ٹیم کو 3 میچز کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 53 رنز سے شکست دے کر 1 صفر کی برتری اپنے نام کر لی۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹس کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔

انگلش کپتان ہیتھر نائٹ نے 49، ایمی جونز نے 37 جبکہ ڈینیئل گبسن 41 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہوئیں۔ قومی ویمن ٹیم کی وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال نے 2، 2 میزبان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی ویمن ٹیم 164 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19ویں اوور کے دوران ہی 110رنز بنا کر پویلین لوٹ گئ۔ صدف شمس نے 24 گیندوں پر 35، گل فیروزہ نے 15 گیندوں پر 17 جبکہ فاطمہ ثناء نے 20گیندوں پر 15 رن کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔

انگلینڈ کی سارہ گلن نے قومی ٹیم کی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا، لاؤرن بیل نے 3 جبکہ سوفی ایکلسٹون نے 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ 17 مئی کو کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شب ساڑھے 10بجے نشر ہوگا۔

Related Posts