میٹ گالا امریکی شہر نیویارک کے میوزیم آف آرٹ میں ہر سال منعقد کی جانے والی ایک ایسی تقریب ہے جس میں شرکت کا خواب فلم اور شوبز کے شعبے سے وابستہ کم و بیش ہر شخصیت دیکھتی ہے۔
ہر سال میٹ گالا میں دنیا کی معروف شخصیات اپنی شرکت یقینی بناتی ہیں اور رواں برس بھی گارڈن آف ٹائم کی تھیم کے ساتھ میٹ گالا کا ایونٹ منعقد کیا گیا جو ایک نواب اور بیگم کے متعلق افسانے سے ماخوذ ہے جس میں شوبز کے بڑے نام شامل ہوئے۔
زنڈایا
جان گالیانو کےڈیزائن کردہ لباس میں اداکارہ زنڈایا نے دی گارڈن آف ٹائم کی تھیم کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اپنے لباس میں فطرت کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جس کی متعدد شخصیات نے تعریف کی۔
نکی مناج
تھری ڈی میٹل سے تیار کردہ پھولوں اور باب ہیئر اسٹائل کے ساتھ زرد رنگ کے لباس میں فنکارہ نکی مناج مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں اور تھیم کے ساتھ ساتھ ڈریس کوڈ کا بھی خیال رکھتی نظر آئیں۔
عالیہ بھٹ
اپنے جلووں کو بھارت کے میدانوں سے ہالی ووڈ کی بلند و بالا عمارات تک پھیلانے کیلئے بالی ووڈ فنکارہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا میں دوسری بار شریک ہو کر منفرد قسم کا لباس پہنا اور عوامی توجہ حاصل کی۔
جیسیکا سرفٹی
فیشن کی شب کو اپنے خوبصورت لباس سے سب کی توجہ کا مرکز بننے کیلئے جیسیکا سرفٹی نے رنگا رنگ لباس پہنا اور خود بھی ایک خاص رنگ میں رنگی ہوئی نظر آئیں۔
جیجی حدید
معروف سپر ماڈل جیجی حدید نے کندھوں سے نیچے اترتا ہوا سفید رنگ کا لباس پہنا جو مختلف رنگوں سے مزین تھا اور جس میں سیاہ پائپنگ اور زرد تھری ڈی گلابوں کا استعمال کیا گیا تھا۔
امیلیا گرے
گوتھ میک اپ سے لے کر اوور سائز ہوپ منی اسکرٹ تک امیلیا گرے کے لباس کو زیادہ خوبصورت تو شاید قرار نہ دیا جاسکے تاہم انہوں نے تھیم پر فٹ بیٹھنے کی پوری کوشش کی۔
بیڈ بنی
گارڈن آف ٹائم میں کاؤنٹ ایکسل کے کردار سے متاثرہ لباس پہن کر بیڈ بنی نے بھی نمبر بنانے کی اچھی کوشش کی جسے متعدد مداحوں اور ستاروں نے سراہا۔
آیو اڈیبری
امریکی اداکارہ آیو اڈیبری نے میٹ گالا میں کامیاب ڈیبیو کرتے ہوئے ایک ایسا خوبصورت لباس پہنا جو سفید اور رنگا رنگ پھولوں سے مزین تھا اور جس کی مداحوں نے بے حد تعریف کی۔
شکیرا
مشہورومعروف گلوکارہ شکیرا نے سرخ میٹ گالا لباس پہن کر پہلی بار میٹ گالا کی تقریب میں شرکت کی اور اسے یادگار بنانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کیا۔
جنیفر لوپیز
گزشتہ برس جنیفر لوپیز کے میٹ گالا لباس مکمل طور پر تباہ کن رہے تاہم اس بار جنیفر لوپیز نے فطری خوبصورتی کا اظہار کرنے کیلئے منفرد لباس پہنا۔
ڈیمی لوواٹو
دوبارہ میٹ گالا کا رخ نہ کرنے کا وعدہ کرنے والی ڈیمی لوواتو نے پھولوں سے مزین گرے رنگ کا لباس پہن کر مداحوں کے دل موہ لیے۔
کیری واشنگٹن
کیری واشنگٹن نے پھولوں کی تھیم کے ساتھ پرپل رنگ کا انتخاب کیا اور اس لباس میں خاتون کی میٹ گالا میں آمد پر مداحوں نے ان کی بھی بھرپور پذیرائی کی۔
نکول کڈمین
ڈرامائی سیاہ و سفید رنگ کے ساتھ نکول کڈمین دیگر فنکاروں سے الگ نظر آئیں جس نے گارڈن آف ٹائم تھیم سے تعلق رکھنے والی کوئی چیز نہیں پہنی اور یوں مداحوں نے ان کی پسند کو بھی سراہا۔