پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر طلباء کے لیے آمدورفت کے اخراجات کو کم کرنے اور پائیدار سفر کو فروغ دینے کے لیےبلاسود اقساط پر الیکٹرک اور پیٹرول والی موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے، اس اہم اقدام کا مقصد صوبے بھر کے طلباء کی مدد کرنا اور تعلیم تک ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔
اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پرپنجاب حکومت نے طلباء میں 20000 الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے ساتھ 19000 پیٹرول بائیکس تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان بائیکس کا ایک اہم حصہ خاص طور پر مرد اور خواتین طلباء کے لیے مختص کیا گیا ہے، جس میں 700 الیکٹرک بائیک مرد طلباء کے لیے مختص کی گئی ہیں اور 300 طالبات کے لیے رکھی گئی ہیں۔
اس موٹرسائیکل اسکیم کے لیے، طلباء کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے تسلیم شدہ ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ لینا ضروری ہے اور ان کے پاس موٹر سائیکل لائسنس ہونا چاہیے۔ یہ ا سکیم ابتدائی طور پر فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور میں شروع کی جائے گی۔
اس اقدام سے ہزاروں طلبہ کے مستفید ہونے کی توقع کے ساتھ، اہل طلباء فراہم کردہ لنک کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کے بعد درخواست دہندگان کو ضروری تفصیلات فراہم کرنا ہوگی ، جیسے پورا نام، ای میل پتہ، شناختی کارڈکے اندراج کے بعد درخواست کا عمل شروع کرنے کے لیے پاس ورڈ بنانا ہوتا ہے۔
اس کے بعد طلباء نیچے فراہم کردہ لنک کے ذریعے لاگ ان کرکے اور پیٹرول اور الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے درمیان اپنی ترجیح کا انتخاب کرکے موٹرسائیکل اسکیم کے لیے درخواست دینے کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ درخواستوں کے مختص کوٹے سے تجاوز کرنے کی صورت میں، تقسیم میں انصاف کو یقینی بنانے کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی۔
(https://bikes.punjab.gov.pk/login)