کراچی میں جعلی وزارتوں کا سیٹ اپ پکڑا گیا، 4 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی میں جعلی وزارتوں کا سیٹ اپ پکڑا گیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ویزا فراڈ، جعلسازی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

نجی ٹی وی (جیونیوز) کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت واصف، عتیق احمد، سراج الحق اور فہد کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان گلشنِ اقبال میں ویسٹرن انٹرپرائزز ایجوکیشن کنسلٹنٹ کے نام سے جعلسازی میں ملوث تھے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے سرکاری و نجی اداروں کی جعلی مہریں، جعلی مارکس شیٹس اور ڈگریاں برآمد ہوئیں۔ برآمد کی گئی مہروں میں تعلیمی اداروں کے علاوہ وزارتِ خارجہ و وزارتِ تعلیم کی جعلی مہریں بھی شامل ہیں۔

ایف آئی کی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے کثیر تعداد میں پاسپورٹس بھی برآمد ہوئے۔ نجی بینکوں کی مہریں، وزارتِ خارجہ کے جعلی ٹکٹس، کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی بینک اسٹیٹ اور جعلی سفری دستاویزات بناتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  ویزا فراڈ، جعلسازی، وزارتوں کے متوازی سیٹ اپ اور انسانی اسمبگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ملزمان کے اعترافی بیان کی روشنی میں ان کے مزید ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

Related Posts