خوشحال خان کی فلم پوپے کی ویڈنگ کا ٹریلر ریلیز، کہانی کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

معروف اداکار خوشحال خان کی فلم پوپے کی ویڈنگ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کا خاندان اس کی جلد سے جلد شادی کرانے پر تل جاتا ہے۔

اداکار خوشحال خان کو آخری بار محبت گمشدہ میری میں اداکاری کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ پوپے کی ویڈنگ خوشحال خان کی بڑی اسکرین پر پہلی انٹری ہوگی  جبکہ فلم کی کاسٹ میں نازش جہانگیر، ریحان شیخ اور علیزے رسول سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

پوپے کی ویڈنگ کا ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے جسے پہلے 19 گھنٹوں کے دوران 84 ہزار کے لگ بھگ سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا جن میں سے 2 ہزار کے قریب افراد نے ٹریلر کو پسندیدگی کی سند بھی عطا کردی ہے۔

ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ پوپے کی ویڈنگ ایک رنگا رنگ فلم ہے جس میں اداکار خوشحال خان نے مرکزی کردار پوپے کا رول نبھایا ہے جو ملک سے باہر ایک رشتہ قائم رکھتے ہوئے پاکستان میں اپنی شریکِ حیات کا کھوج لگانے کی کوشش کرتا ہے۔

Khushhal Khan's First Film Poppay Ki Wedding Trailer Out

برصغیر کی زیادہ تر فلموں میں ہیرو کو شادی سے بے زار کردار دکھایا جاتا ہے اور پوپے کی ویڈنگ میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ پوپے کو بتایا جاتا ہے کہ آئندہ 4 ہفتوں میں تمہاری شادی ہورہی ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ 4 سال کہا جارہا ہے۔

وہ چاہتا ہے کہ اسے دلہن کا منہ ہی دیکھنے دیا جائے تاہم اہلِ خانہ اصرار کرتے ہیں کہ پوپے دلہن کا منہ دیکھے بغیر ہی آئندہ 4 ہفتوں میں اس سے شادی پر رضامند ہوجائے۔ فلم آئندہ ماہ 10 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Related Posts