رشی کپور نے بیٹے رنبیر کپور پر ہاتھ کب اٹھایا اور کیوں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون)

بھارتی اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے طویل عرصے تک بالی ووڈ پر راج کرنے والے والد رشی کپور نے ایک بار ان پر ہاتھ اٹھایا تھا۔

اداکار رنبیر کپور کے متعلق بھارتی میڈیا (انڈین ایکسپریس) کا دعویٰ ہے کہ رنبیر کپور نے کہا کہ ان کے والد رشی کپور ایک مذہب پسند آدمی تھے اور ایک بار آر کے اسٹوڈیو کے مندر میں جوتے پہن کر داخل ہونے پر انہوں نے رنبیر کپور کو جھاڑ پلائی اور مارا بھی تھا۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ میرے پاپا (رشی کپور) بہت مذہبی تھے۔ میرا خیال ہے کہ میری عمر 8 یا 9سال ہوگی تو میں چپل پہن کر مندر میں چلا گیا۔ تو مجھے تھپڑ پڑا تھا۔ وہ مذہب پسند آدمی تھے اور میں جوتے اتارے بغیر مندر میں گیا تو انہوں نے مجھے سر پر مارا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے صفِ اوّل کے اداکار 41 سالہ رنبیر کپور کا بیان ہے کہ رشی کپور نے انہیں زندگی میں پہلی اور آخری بار ہی مندر میں چپل پہن کر جانے پر مارا ، تاہم اس کے بعد یا پہلے کبھی رنبیر کپور کو والد سے مار نہیں پڑی۔

اپریل 2020 میں اداکار رنبیر کپور کے والد رشی کپور کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے جس پر شوبز کی متعدد شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ زندگی میں اپنے والدین میں سے کسی ایک کو کھو دینا سب سے بڑا سانحہ ہوتا ہے۔

Related Posts