کراچی میں پتنگ اڑانے اور خریدوفروخت پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کمشنر کراچی نے شہرِ قائد میں پتنگ اڑانے اور پتنگ کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے گلے پر ڈور پھرنے سے شہریوں کے زخمی اور جاں بحق ہونے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی اور پتنگ کی خریدوفروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ دفعہ 144 کے تحت سامنے آیا جس کے ذریعے حکومت نے پتنگ بنانے، خریدوفروخت اور پتنگ اڑانے پر 30 مارچ سے 29 مئی تک پابندی عائد کردی ہے۔

قبل ازیں پتنگ اڑانے کے دوران کیمیکل ڈور کے استعمال سے گلے پر ڈور پھرنے سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات پر شہریوں نے احتجاج کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے شوق کے باعث بے شمار نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

حالیہ واقعات کے باعث کمشنر کراچی نے پتنگ بازی کے خلاف ایکشن لے لیا۔ خیال رہے کہ 27 مارچ کو گلے پر ڈور پھرنے کے باعث ایک نوجوان شہری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم طبی امداد ملنے کے بعد نوجوان اویس کی حالت بہتر ہوگئی تھی۔

Related Posts