سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن کن ممالک میں دیکھا جاسکے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: رواں برس 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی شب کو شروع ہوگا جو متعدد ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

نجی ٹی وی (جیونیوز) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9اپریل کی درمیانی شب کے دوران یورپ کے مغربی ممالک، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھ جا سکے گا۔ سورج گرہن رات 11بج کر 17 منٹ پر عروج پر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سورج گرہن کا اختتام 9 اپریل کو رات 1 بج کر 12 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن کا مشاہدہ بحرِ اوقیانوس، بحرِ منجمد اور بحر الکاہل میں کیا جاسکے گا۔ اگست 2017ء کے بعد پہلی بار امریکا کے شہری مکمل سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔

آئندہ مکمل سورج گرہن دیکھنے کیلئے امریکا کے باسیوں کو اگست 2044ء تک انتظار کرنا ہوگا۔ آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021ء میں دنیا کے سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا میں دیکھا گیا تھا، دنیا کے دیگر ممالک میں سورج گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکا۔

خیال رہے کہ سورج گرہن سے مراد چاند کا زمین کے گرد گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آجانا ہے جس کے باعث زمین کے باشندے سورج پر چاند کا سایہ پڑتا ہوا دیکھتے ہیں۔ رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

Related Posts