سائفر معاملے کے اہم امریکی کردار نے عمران خان کو جھٹلا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو

 جنوبی ایشیا کے لیے امریکی دفتر خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو  نے امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی میں بیان دیا ہے کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔

 امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی میں انتخابات کے بعد پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اور پاک امریکا تعلقات سے متعلق معاملات کی سماعت جاری ہے۔

سماعت میں  سائفر کیس کے مرکزی کردار اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو بھی امورخارجہ کمیٹی میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر ڈونلڈ لو سے پاکستان میں جمہوریت اور پاک امریکا تعلقات کے مستقبل سے متعلق سوالات کیے گئے۔

 کمیٹی کو دیے گئے بیان میں ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے، خود پاکستانی سفیر اسد مجید بھی سائفر کا الزام جھوٹ قرار دے چکے ہیں۔

جس کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین نے ڈونلڈلو کا بیان تسلی بخش قرار دیا ہے۔

Related Posts