کیا اے ایس پی شہربانو نقوی آرمی چیف اور محسن نقوی کی رشتہ دار ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ریکارڈر

گزشتہ ماہ اچھرہ واقعہ سے شہرت حاصل کرنے والی اے ایس پی شہربانو نقوی سوشل میڈیا پر مسلسل زیر بحث رہتی ہیں۔

ایک سیاسی جماعت سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز پر انہیں ان کی شہرت کے برعکس مسلسل “ولن” کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس کا سبب نو مئی کے واقعات کے دوران پیشہ ورانہ فرائض کی بے لاگ انجام دہی بتایا جارہا ہے۔

نو مئی واقعات کے دوران بطور پولیس افسر امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے ان کے کردار کو لیکر ایک سیاسی جماعت کی ٹرول بریگیڈ کی جانب سے شہربانو نقوی کو سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور پھر آرمی چیف سید عاصم منیر سے جوڑ کر اب بھی پروپیگنڈا جاری ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اے ایس پی شہربانو  نقوی سابق نگران وزیر اعلیٰ اور موجودہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بھانجی ہیں، اس کے علاوہ محسن نقوی کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اہلیہ کا رشتہ دار باور کرکے شہربانو نقوی کو بھی آرمی چیف کی رشتہ دار بتا کر پروپیگنڈا زوروں پر ہے۔

تاہم اب حال ہی میں اے ایس پی شہربانو نقوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کے ساتھ جوڑے جانے والے تمام سیاسی رشتوں کی انہوں نے تردید کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے رشتے کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شہربانو نقوی نے واضح کیا کہ محض میرے نام کے آخری حصے کی ان کے نام سے اتفاقیہ مماثلت سے زیادہ ہمارا آپس میں کوئی رشتہ نہیں ہے۔

محسن نقوی کون ہیں؟

جہاں تک محسن نقوی کی بات ہے، وہ پنجاب پولیس کے مرحوم ایس ایس پی اشرف مارتھ کےداماد، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی بھانجی کے شوہر اور سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت کے بیٹے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے ہم زلف ہیں۔

اس تفصیل سے واضح ہوجاتا ہے کہ اے ایس پی شہربانو نقوی کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کوئی رشتہ داری ہے اور نہ ہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کوئی رشتہ ہے۔

Related Posts