شہزادہ سلمان سے ملاقات، آرمی چیف نے سعودی ولی عہد سے کیا کہا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PHOTO: DUNYA NEWS
PHOTO: DUNYA NEWS

اسلام آباد :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہی محل پہنچنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ ولی عہد نے آرمی چیف سے باہمی تعلقات کے علاوہ فوجی اور دفاعی تعاون، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان میں سفیر نواف المالکی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آرمی چیف اور سعودی ولی عہد نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک عقیدے، ثقافت اور دفاع، معیشت، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر مبنی مشترکہ اقدار سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2.5 ملین سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب میں رہتے اور کام کرتے ہیں وہ ملک کے لیے ترسیلات زر کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔

Related Posts