پی ٹی آئی دور میں کتنا قرض لیا گیا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں ملکی تاریخ کا 80 فیصد قرض لیا ہے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کو شکست دیں گے، پی ٹی آئی کی اور کتنی غلطیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد قرض لیا، بیرونی فنڈنگ پر چلنے والی سیاسی جماعت کا چہرہ بےنقاب ہوچکا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ 2018 میں ہمیں بھی الیکشن نتائج پر تحفظات تھے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ایک جماعت بیرون ملک پاکستان کے خلاف مذموم سازشوں میں ملوث ہے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگار کو جلایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کی خودمختاری کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

Related Posts