ساؤتھ انڈین اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سومیا شیٹی کو 150 تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرساد بابو نامی ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے سومی شیٹی کے خلاف 150 تولہ سونا چوری کی شکایت درج کروائی، ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ اور پرساد بابو کی دوستی ایک فلم کے آڈیشن کے دوران ہوئی تھی۔
پرساد بابو نے ایف آئی آر میں بتایا کہ دوستی کے بعد سومیا اُن کی شان و شوکت سے متاثر ہوئیں اور پھر اُن کے گھر بھی آنے جانے لگیں، اسی دوران اُنہیں معلوم ہوا کہ اُن کے گھر سے سونا غائب ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق پردساد کے اہلخانہ ایک شادی سے گھر واپس آئے تو گھر سے سونا غائب تھا جس کے بعد پرساد نے اداکارہ سومیا پر سونا چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔
پرساد کا کہنا ہے کہ سومیا تھوڑا تھوڑا کرکے ان کے گھر سے تقریباً ایک کلو سونا چوری کرکے لے گئیں اور چوری کے سونے سے شان و شوکت والی زندگی گزارنے گوا چلی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور فنگر پرنٹس کی مدد سے سومیا شیٹی سمیت دیگر 11 افراد سے تفتیش شروع کردی ہے اور تفتیش کے دوران 74 گرام سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سومیہ شیٹھی نے تفتیش کے دوران دھمکی دی کہ وہ باقی سونا واپس نہیں کرسکتی اور اگر اُس کے ساتھ زبردستی کی گئی تو وہ خودکشی کرلیں گی۔