نوٹوں کی ادھوری پرنٹنگ کی ویڈیو وائرل، اسٹیٹ بینک کا ایکشن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: کراچی جرنلسٹ)

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی نوٹوں کی ادھوری پرنٹنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص جو نیشنل بینک، ماڈل کالونی کا برانچ مینیجر ہونے کا دعویدار ہے، کہتا ہے کہ آج صبح ہمارے پاس نیا کیش آیا ہے جس میں یہ 1000 روپے، 500 روپے اور 5000 کے نوٹ بھی آئے جن کی غلط پرنٹنگ ہوئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں بات کرنے والا شخص کہتا ہے کہ نوٹوں کی ایک سمت پرنٹ شدہ جبکہ دوسری بالکل خالی ہے۔ اس قسم کے کتنے پیکٹ ہم نے لوگوں میں تقسیم کردئیے، یہ مجھے علم نہیں، لوگ واپس لے کر آئیں گے تو پتہ چلے گا۔ ہمیں ایک کسٹمر نے یہ نوٹ واپس کیے تو ہمیں پتہ چلا۔

برانچ منیجر ہونے کے دعویدار شخص کا وائرل ویڈیو میں مزید کہنا ہے کہ ہم نے کرنسی نوٹوں کا ایک اور بنڈل بھی چیک کیا۔ اس میں بھی یہی حال ہے۔ کرنسی نوٹوں کے ہر پیکیٹ میں 2 نوٹ اس طرح پرنٹ ہوئے ہیں۔ یہ کیا سلسلہ ہے؟ویڈیو میں ایک اور بینک ملازم نے بیٹھ کر کرنسی نوٹوں کا معائنہ کیا اور چوتھے نوٹ میں بھی پرنٹنگ کی وہی غلطی پائی گئی۔

دریں اثناء ایک میڈیا چینل (ڈان نیوز) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مؤقف جاننے کیلئے رابطہ کیا جس پر چیف ترجمان نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم ہو کہ ویڈیو حقیقی ہے یا نہیں۔ یہ انوکھا واقعہ ہے اور ایسا کم ہی ہوتا ہے، اگر یہ سچ بھی ہو تو اسے بینک کی صرف 1 برانچ کا مسئلہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

Related Posts