پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے پارٹی قیادت پر کیا کیا الزامات لگائے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا

میڈیا اور سوشل میڈیا پر کے پی کے کے ‏سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما تیمور خان جھگڑا کے پارٹی قیادت اور نو منتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر سنگین الزامات کا چرچا ہے۔

تیمور جگھڑا پارٹی قیادت کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان نے میرا نام خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ کے لئے فائنل کیا تھا مگر 20 کروڑ دینے سے انکار کرنے پر علی مین گنڈا پور نے میرا نام فائنل لسٹ سے نکال دیا۔
تیمور خان جھگڑا نے الزام لگایا کہ وزارت دینے کے بدلے مجھ سے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ 24 گھنٹے کا وقت ہے، 20 کروڑ روپے دو گے تو وزارت ملے گی۔
تیمور خان جھگڑا کا کہنا ہے کہ مجھے صاف صاف کہا گیا کہ پارٹی فنڈ میں 20 کروڑ جمع کرو ورنہ ڈی لسٹ ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ۔ میں نے انکار کیا تو میرا نام لسٹ سے باہر کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ اتنی تکالیف برداشت کرنے کے باوجود بھی مجھ سے پیسے مانگے گئے۔ اب تو زبان زد عام ہے کہ خیبر پختونخوا میں 10کروڑ دے کر وزارت حاصل کرو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی فنڈ اور عمران خان کے قانونی معاملات کے نام پر تمام وزرا سے چندہ لیا گیا۔ جس نے چندہ نہیں دیا اس کا نام فائنل نہیں ہوا۔
ان کے مطابق کچھ دوستوں نے بتایا کہ 10 کروڑ کے بدلے وزارت کی مدت ایک سال جبکہ 15 کروڑ کے بدلے 2 سال ہوگی۔ ہر دوسال بعد پارٹی فنڈ میں چندہ دے کر ری نیول کروانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہوا خیبر پختونخوا میں حکومت بھتا خوروں کے ہاتھوں میں دی گئی۔ یہ حکومت چھ مہینوں کی مہمان ہے۔ زیادہ نہیں چلے گی۔

Related Posts